پٹنہ میں طنز و ظرافت سمینار کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی (سیاست نیوز) بہار اردو اکیڈیمی کے سکریٹری جناب مشتاق احمد نوری کے مطابق اردو میں طنز و ظرافت کے زیر عنوان 14 اور 15 جولائی کو پٹنہ میں طنز و ظرافت سمینار منعقد ہوگا ۔ اس موقع پر مجتبیٰ حسین کو اکیڈیمی کی جانب سے ایک لاکھ روپئے کا ایوارڈ بھی پیش کیا جائے گا۔ پہلے دن کے سمینار کی صدارت شفیع مشہدی کریں گے۔ اس اجلاس میں مجتبیٰ حسین کی ظرافت نگاری پر ڈاکٹر مشتاق احمد اور مجتبیٰ حسین کی شخصیت اور ادبی خدمات پر ڈاکٹر صابر علی سیوانی مقالے پیش کریں گے ۔ ان اجلاسوں میں طنز و ظرافت کا جائزہ لینے کے علاوہ رضا نقوی واہی کی شعری کائنات پر بھی مقالے پیش کئے جائیں گے۔ ان اجلاسوں میں پروفیسر عبدالصمد ، ڈاکٹر ظفر کمالی اور پروفیسر علیم اللہ حالی صدارت کریں گے ۔ سمینار میں ملک کے ممتازاہل قلم حصہ لیں گے۔