نئی دہلی ۔ /5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مجاہد آزادی کی بیوہ جس نے 1942 ء کی ہندوستان چھوڑدو تحریک میں حصہ لیا تھا اور 13 دن کی قید میں رہا تھا ۔ وظیفہ کے اپنے دعوے کیلئے قانونی جنگ سپریم کورٹ میں ہار گئی ۔ سوتنترا سینانی سمان پینشن اسکیم 1980 ء کے تحت پنشن منظور کی گئی تھی ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ مجاہد آزادی کی بیوہ اس سے استفادہ نہیں کرسکتی کیونکہ اس نے جدوجہد آزادی میں حصہ نہیں لیا تھا ۔ اس کا شوہر بھی اس پنشن کا اہل نہیں تھا کیونکہ اس کے لئے 6 ماہ سزائے قید کی بنیاد مقرر کی گئی ہے ۔