حیدرآباد ۔22 ستمبر (پریس نوٹ) علی الدین عارف مجاور الاوہ بی بی نے ماہ محرم عشرہ اول میں محکمہ جات کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کے کمشنر ایڈیشنل کمشنر پولیس اور ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون متعلقہ اے سی پی میرچوک اور انسپکٹر رین بازار وغیرہ بہتر انتظامات کئے، محکمہ بلدیہ کے بھی ہم مشکور ہیں کہ قبل از وقت تمام کا مکمل کئے، محکمہ واٹر ورک اور محکمہ برقی کا بھی ہم سب اظہارتشکر کرتے ہیں جنہوں نے شب و روز ہماری تمام ضروریات کی تکمیل کرتے ہوئے شکایت کا کوئی موقع نہیں دیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کی مدد سے ہر کام میں مدد ملی۔ جناب ایم کے خان ممبر راجیہ سبھا، ایم پی کے بھی مشکور ہیں اور کمشنر جی ایچ ایم سی وغیرہ کے بھی مشکور ہیں۔ حیدرآباد کے ماتمی گروہان و مرکزی انجمن اور خاص کر برآمدگی علم مبارک کے وقت ساتھ دیا ہم سب ان کے مشکور ہیں اور میڈیا محکمہ وقف بورڈ کے بھی مشکور ہیں۔ کیوریٹر زو پارک کے بھی مشکور ہیں ہاتھی کی وجہ سے جو صاحبین اطمینان سے نذر نہیں چڑھا سکے اس کا ہم کو افسوس ہے۔ نوجوانان اہلیان محلہ کے بھی ہم مشکور ہیں اور جناب عباس کے بھی ہم مشکور ہیں کہ وہ عاشورخانہ الاوہ بی بی کو منور کردیا۔ ہم وزیرجنگلات کے بھی مشکور ہیں، تمام والینٹرس کے بھی ہم مشکور ہیں جو شب و روز ہماری مدد کی۔