مجالس مقامی کو مزید فنڈز جاری کئے جائیں گے‘ کے ٹی راما راؤ

حیدرآباد 27 مارچ ( این ایس ایس ) وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات کے ٹی راما راؤ نے آج اعلان کیا کہ مجالس مقامی کو مزید فنڈز جاری کئے جائیں جو ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں نشانوں کی تکمیل کرینگی ۔ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ ‘ ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی اور سنگا ریڈی ‘ میدک و سدی پیٹ اضلاع کے ارکان اسمبلی و پارلیمنٹ کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز کرنے مجالس مقامی کی حوصلہ افزائی کیلئے منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے ۔ اس اجلاس میں ترقیاتی کاموں ‘ ایل ای ڈی کی تنصیب ‘ صفائی ‘ سڑکو ‘ پینے کے پانی اور دوسرے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کے ٹی آر نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اضافی فنڈز حاصل کرنے نئے ماسٹر پلان تیار کریں۔ حکومت انفرا اسٹرکچر کیلئے مزید فنڈز فراہم کریگی ۔ انہوں نے ٹیکس کلکشن میں ناقص کارکردگی پر عہدیداروں سے ناراضگی کا اظہار کیا ۔