مجالس مقامی انتخابات کے 32 اضلاع میں کانگریس کے کوآرڈینیٹرس کا تقرر

فیروز خان، مقصود احمد، عظمت اللہ حسینی شامل، منڈل سطح پر امیدواروں کو قطعیت دینے کی ہدایت
حیدرآباد۔15 اپریل (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے مجالس مقامی کے انتخابات کے لیے 32 اضلاع میں ضلع کانگریس صدور کی اعانت کے لیے کوآرڈینیٹرس کا تقرر کیا ہے۔ ضلع دور اور کوآرڈینیٹرس مقامی قائدین کے ساتھ بہتر تال میل کے ذریعہ انتخابات کی تیاری کریں گے۔ اتم کمار ریڈی نے بتایا کہ 16 اور 17 اپریل کو مقامی قائدین کے ساتھ اجلاس طلب کیا جائے گا اور منڈل پریشد اور ضلع پریشد امیدواروں کے ناموں پر غور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کا انتخاب مقامی سطح پر کیا جانا چاہئے۔ 18 اپریل کو 32 اضلاع میں امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دی جائے گی اور 19 اپریل کو قطعی فہرست پردیش کانگریس کمیٹی کو روانہ کی جائے گی۔ اتم کمار ریڈی نے ضلعی صدور کے ساتھ جن کوآرڈینیٹرس کا تقرر کیا ہے، ان میں شریمتی پی اگروال عادل آباد، بی جنک پرساد آصف آباد، این سرینواس منچریال، اے بھاسکر نرمل، بی مہیش کمار گوڑ کریم نگر، جی گنگادھر جگتیال، افسر یوسف زئی پدا پلی، مدھوکر یادو سرسلہ، جی پرساد کمار نظام آباد، مقصود احمد کاماریڈی، عظمت اللہ حسینی ورنگل اربن و رورل، بی نرسا گوڑ بھوپال پلی، جتیندر ریڈی جنگائوں، ایس سنتوش کمار سنگاریڈی، نگیش مدیراج میدک، اے راجندر سدی پیٹ، اے امریندر ریڈی وقار آباد، جے اندرا رائو ملکاجگری، ایس جگدیشور ریڈی رنگاریڈی، محمد فیروز خان محبوب نگر، این جناردھن ریڈی ونپرتی، بی وینکٹیش مدیراج گدوال، بی کشن ناگرکرنول، ایم اے فہیم سوریہ پیٹ، ٹی نرنجن محبوب آباد، این ونود ریڈی نلگنڈہ، شریمتی اندرا شوبھن کھمم، بی کیلاش کمار بھونگیر، ایس پرساد تیواری کوتہ گوڑیم، اے سرینواس ریڈی ملگ اور ایس سدھاکر ریڈی نارائن پیٹ شامل ہیں۔ 9 نامزد کوآرڈینیٹرس، 16 اور 17 اپریل کو اپنے متعلقہ اضلاع میں مقامی قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔