مجالس مقامی انتخابات پر تبادلہ خیال کے لیے ٹی آر ایس عاملہ کا آج اجلاس

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ راشٹرا سمیتی ( ٹی آر ایس ) کی عاملہ کمیٹی کا توسیعی اجلاس 15 اپریل کو منعقد ہوئی جس میں ریاست میں منعقد شدنی ضلع پرجا پریشد اور منڈل پرجا پریشد انتخابات سے متعلق امور و مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر اور ٹی آر ایس کے صدر کے چندر شیکھر راؤ نے آج اس ضمن میں فیصلہ کیا ۔ ٹی آر ایس بھون میں اتوار کو دوپہر 2 بجے منعقد شدنی عاملہ کمیٹی کے اجلاس میں حکمراں جماعت کے تمام ارکان اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل ، وزراء ، پارلیمانی حلقوں کے لیے نامزد ذمہ داران ، سابق ارکان اسمبلی اور دیگر اہم قائدین شرکت کریں گے ۔ اس اجلاس میں ضلع پریشد اور منڈل پریشد انتخابات میں مقابلہ سے متعلق ٹی آر ایس کا حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔۔