بنیہل/ جموں۔10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے رمبان ڈسٹرکٹ میں بلدی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں بی جے پی کا ایک امیدوار چہارشنبہ کو جب وہ ووٹ کا استعمال کرنے والا تھا کہ قلب پر حملہ کے باعث فوت ہوگیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اریگیشن اینڈ فلڈکنٹرول ڈپارٹمنٹ کا سابق ملازم 62 سالہ آزاد سنگھ راجو ایک مقامی پولنگ اسٹیشن میں اسکا ووٹ ڈالنے سے قبل فوت ہوگیا۔ اسے فوری دواخانہ کو لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ راجو، رمبان ڈسٹرکٹ کے سات میونسپل باڈیز کے لیے مقابلہ کرنے والے 24 امیدواروں میں ایک تھا۔