متین احمد مجددی وائی ایس آر کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ جنرل سکریٹری مقرر

حیدرآباد۔25فبروری(سیاست نیوز) صدر تلنگانہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی و رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی تلنگانہ کی اسٹیٹ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کیا۔ تلنگانہ کے دس اضلاع کے سکریٹریز‘ جوائنٹ سکریٹریز اور ایکزیکٹیو اراکین کے نامو ں کا بھی اعلان کیاگیا جس میں شہر حیدرآباد سے وائی ایس آر کانگریس کے سینئر قائد جناب متین احمد صدیقی کو وائی ایس آر تلنگانہ اسٹیٹ جنرل سکریٹری نامزد کیاگیا ۔ جناب متین احمد صدیقی نے اسٹیٹ سکریٹری مقرر کئے جانے پر صدر وائی ایس آر کانگریس سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کی معاشی حالات کے سدھار میں وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے فلاحی اسکیمات کو ناقابلِ فراموش قراردیا۔ انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کو شعبہ تعلیم میں چار فیصد تحفظات فراہم کرنے کا کارنامہ آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی دین ہے۔ انہوں نے آروگیہ شری اسکیم کے تحت غریب مسلمانوں کو کارپوریٹ دواخانوں میںعلاج ومعالجہ کی سہولتوں کا آغاز بھی آنجہانی راج شیکھر ریڈی کے دور میںہواتھا ۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی عوام وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے کارناموں کو کبھی فراموش نہیںکرسکے گی۔