متھرا ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : متھرا کی ایم پی اور فلمی اداکارہ ہیما مالینی کے زیر اہتمام 11 اور 12 اپریل کو دو روزہ برج مہا اتسو منعقد ہوگا تاکہ شہر متھرا کے تاریخی ورثہ اور عظمت رفتہ کا احیاء کیا جاسکے ۔ یہ فیسٹیول یہاں قومی شاہراہ سے متصل زیر تعمیر برانڈوان چندرودیا مندر میں منعقد ہوگا ۔ جس میں سیاسی اور فلمی دنیا کے نمائندے شریک ہوں گے ۔ ہیما مالینی نے وزیر اعظم نریندر مودی ، اور فلمی اداکار امیتابھ بچن ، دیپکاپڈکون اور رنبیر کپور کو مدعو کیا ہے ۔ جب کہ مہمان صنعتکاروں کی فہرست کو قطعیت دی جارہی ہے ۔۔