نئی دہلی 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے متھرا کے جواہر باغ تشدد کی سی بی آئی تحقیقات کیلئے دائر درخواست کی ہنگامی سماعت سے اتفاق کیا ۔ تشدد میں 29 افراد ہلاک ہوگئے ۔ جسٹس پی سی گھوش و جسٹس امیتوا رائے پر مشتمل تعطیلاتی بنچ نے درخواست پر کل سماعت کرنے سے اتفاق کیا ہے۔