متوفی ہندوستانی نژاد نرس کا انوکھا انکشاف

لندن ۔ 13ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد نرس جینھتا سلڈھانا جو کیٹ مڈلٹن کے پہلی بار حاملہ ہونے کی جھوٹی کالس موصول کرنے کے بعد ایک ہاسپٹل میں مردہ پائی گئی تھی اس نے مڈلٹن کے حاملہ ہونے کی انتہائی پوشیدہ تفصیلات کا افشاء کرنے کیلئے خود کو ذمہ دار قرار دیا تھا ۔ اُس کی موت کی تحقیقات کرنے والے رائل کورٹ موقوعہ لندن کو بتایا گیا کہ 46 سالہ نرس نے جو دو بچوں کی ماں ہے ، اپنے ساتھیوں کو انتہائی بے چینی کے عالم میں ای میلز روانہ کئے تھے جن میں اُس نے ’’خود کو قصوروار‘‘ ٹھہرایا تھا ۔ سلڈھانا کا تعلق ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے شہر منگلور سے ہے۔