متوفی افراد کے نام پر ضامن روزگار اسکیم کے فنڈس کی اجرائی

کیندرا پارہ (اڈیشہ) ۔ 20 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) متوفی افراد بھی بقید حیات ہیں اور ضلع کیندرا پارہ کے بعض علاقوں م یں قومی ضامن روزگار اسکیم کے تحت اجرتیں حاصل کر رہے ہیں۔ ضلع عہدیداروں نے بتایا کہ بعض افراد جو کہ اس دنیا میں نہیں رہے۔ان کے نام سرکاری رجسٹر میں موجود ہیں کہ بینک اکاؤنٹس سے باقاعدہ اپنی مزدوری کی اجرتیں حاصل کر رہے ہیں۔ ضلع کلکٹر دھیرت سیناپتی نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کو یہ رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ متوفی 3 افراد بھی قومی ضامن روزگار اسکیم سے استفادہ کر رہے ہیں جس کے بعد تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بینکشور گاؤں کا ایک شخص اوپدر ناتھ بہیرنا کے اکاؤنٹ میں ایک ماہ کی مزدوری 3000 روپئے جمع کروائی گئی ہے جبکہ اس کی موت 12 اگست 2006 ء میں ہوگئی تھی ۔ استفادہ کنندگان میں صرف بہیرہ کا نام ہی نہیں بلکہ سینکڑوں افراد بھی شامل ہیں جو اس دنیا سے چل بسے ہیں۔ ضلع کلکٹرنے بتایا کہ جن لوگوں نے سرکاری فنڈ کا غبن کیا ہے، بعد تحقیقات یہ رقم بازیاب کرلی جائے گی۔