غیرقانونی تجارت یومیہ 2 ہزار کروڑ روپئے ہوگئی : بی جے پی رکن
نئی دہلی۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں آج بٹ کوائنس کے استعمال میں اضافہ کا مسئلہ اُٹھایا گیا۔ بی جے پی رکن نے کہا کہ بٹ کوائنس عملاً ایک کرنسی ہے اور اس کا لین دین یومیہ 2,000 کروڑ روپئے تک پہنچ گیا ہے۔ کریت سومیا نے بتایا کہ بٹ کوائنس غیرقانونی ہے اور باقاعدہ کرنسی کا متبادل کے طور پر اسے استعمال کیا جارہا ہے۔ ہندوستان میں بھی اس کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیرقانونی تجارت یومیہ 2,000 کروڑ روپئے تک پہنچ گئی ہے اور یہ رقم منشیات اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بٹ کوائنس کے مسئلہ کا جائزہ لے اور یہ غیرقانونی کرنسی ہے۔ آر بی آئی نے اس سے پہلے خبردار کیا تھا کہ اس طرح کی کرنسی کے استعمال یا معاملت کی کسی کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بٹ کوائنس جیسی کرنسی میں سرمایہ کاری کے خلاف خبردار بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ بٹ کوائنس عملاً متوازی کرنسی ہے اور یہ الیکٹرانک پے منٹ سسٹم بھی ہے۔ نامعلوم پروگرامرس کے گروپ نے اسے تیار کیا ہے۔