کولکتہ۔یکم فبروری( سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر متنگ سنہہ کو سٹی کورٹ نے 13دن کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا ‘ انہیں کئی کروڑ کے سردھا اسکام کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ متنگ سنہہ کو آج عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا کیونکہ وہ سرکاری ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں ۔ کارگذار ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ سریجیتا چکرورتی نے ان کی گرفتاری سے متعلق کاغذات پیش کئے جانے پر 13فبروری تک عدالتی تحویل میں دینے کی ہدایت دی ۔