ڈائرکٹر اے پی جی ڈی سی کا چیف سکریٹری کو مکتوب
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر اے پی جی ڈی سی نے چیف سکریٹری حکومت آندھرا پردیش کو ایک پریس نوٹ میں اس بات سے مطلع کیا ہے کہ دوسرے سروے آف انڈیا فیلڈ انسپکشن ( معائنہ ) کا انعقاد کرے گا اور متنازعہ علاقے میں بین ریاستی سرحد کے ساتھ کنٹرول پائنٹس قائم کرے گا ۔ بتایا گیا کہ سروے آف انڈیا کے عہدیداروں ، اسٹاف کی ایک ٹیم 26 مئی 2014 کو ان مقامات پر پہنچ رہی ہے اور 31 مئی تک یہ کام جاری رہے گا جب کہ سروے کے انعقاد کے دوران ہماری سروے ٹیم کو مقامی حکام کی چنداں مدد کی ضرورت پیش آئے گی ۔ چیف سکریٹری سے گذارش کی گئی ہے کہ اس ضمن میں ضلع کلکٹرس کو ضروری ہدایت جاری کریں اور سروے کے پرامن انعقاد کے لیے سپرنٹنڈنٹ پولیس اننت پور کو مناسب سیکوریٹی مہیا کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے ۔۔