متنازعہ بیان معاملہ: اعظم خان کیخلاف ایف آئی آر درج

لکھنؤ۔ 2 فروری(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے سابق وزیر و سماجوادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر لیڈر محمد اعظم خان کے خلاف راجدھانی لکھنؤ میں 2014 میں متنازع دینے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔پولیس ذرائع نے سینئر کو یہاں بتایا کہ ضمیر نقوی نامی شخص نے حضرت گنج تھانے میں سابق وزیر کے خلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے ، آر ایس ایس اور شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ یہ معاملہ 2014 کا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر اعظم کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے اور اس کی جانچ کی جارہی ہے ۔ نقوی نے کہا کہ 2014 میں اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی تھی۔ شکایت کنندہ کے مطابق خان نے شیعہ مذہبی مولانا کلب جواد کے علاوہ آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف قابل اعتراض باتیں لکھی گئیں تھیں۔