حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو نے ریاستی وزیر برائے سماجی بہبود راویلا کشور بابو کو ٹی ڈی پی ، بی جے پی اتحاد پر متنازعہ بیانات دینے پر انہیں متنبہ کیا ہے ۔ ریاستی وزیر کشور بابو نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ تلگو دیشم کے لیے یہ صحیح وقت ہے کہ وہ بی جے پی سے اپنے تعلقات منقطع کردے ۔ ریاستی وزیر نے ضلع گنٹور میں نئے دارالحکومت کی تعمیر نو کے لیے اراضیات کی حصولی پر بی جے پی کی مخالفت کے ضمن میں اس طرح کی تجویز پیش کی تھی ۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے ریاستی وزیر کے متنازعہ بیانات کی اطلاعات پر ان کو ایک سمن جاری کرتے ہوئے وضاحت چاہی ہے ۔ چیف منسٹر اے پی نے ریاستی وزیر سے کہا کہ وہ اپنی غلطیوں کو دوبارہ نہ دہرائیں ۔۔
ساحلی آندھرا میں بارش کی پیش قیاسی
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب سطح سمندر سے کافی اوپر لہریں چلنے کی محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین دنوں کے دوران شمالی ساحلی آندھرا پردیش ، جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما کے چند مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوگی جب کہ تلنگانہ میں موسم خشک رہے گا ۔۔