کراچی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے نیم فوجی رینجرس نے آج برطانیہ میں مقیم متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کیا ہے۔ مبینہ طور پر انہوں نے پارٹی کے ہیڈکوارٹرس پر کراچی میں دھاوے کے دوران رینجرس کے عہدیداروں کو ٹیلی فون پر دھمکیاں دی تھیں۔ مقدمہ انسداد دہشت گرد قانون اور قانون تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ نے کہا کہ ایف آئی آر میں کرنل طاہر محمد نے الزام عائد کیا ہے کہ دھاوے کے دوران الطاف حسین نے ایک ٹی وی چیانل پر انٹرویو کے دوران دھاوے میں شامل صیانتی عہدیداروں کو دھمکیاں دی تھیں۔