متحدہ عرب امارات کا قومی دن صدرجمہوریہ کی جانب سے مبارکباد

نئی دہلی ، یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج متحدہ عرب امارات کے عوام اور وہاں کی حکومت کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک قریبی ربط میں کام کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔ انھوں نے صدر یو اے ای شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو پیام بھیجا۔