متحدہ عرب امارات میں آج عید الفطر

دبہ الفجیرہ(متحدہ عرب امارات) ۔ 27جولائی(ای میل) متحدہ عرب امارات میں پیر 28 جولائی کو عید الفطر کا اعلان کیا گیا۔ محمد حسین قادری عارف نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی ساتوں ریاستوں ابو ظہبی‘ دوبئی‘ شارجہ‘ راس الخیمہ‘ عجمان‘ ام القوائن اور فجیرہ میں 28جولائی کو عید الفطر منائی جائے گی۔ امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان اور وزیر اعظم و حاکم دوبئی شیخ محمد راشد المکتوم نے اپنے ایک پیام میں امت مسلمہ کو عید کی پرخلوص مبارکباد دی ہے۔ حکومت کی جانب سے تمام سرکاری دفاتر کو تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو 2 اگست تک جاری رہیں گی۔ 3 اگست سے سرکاری دفاتر میں کاج کام کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کی تمام عیدگاہوں میں مساجد میں ٹھیک 6 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔ عید کے اعلان کے ساتھ ہی بازاروں میں خریداری کے لئے عوام کا زبردست ہجوم دیکھا گیا ہے۔