جودھ پور ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان ہائیکورٹ کی ہدایت پر پولیس نے آج ایک ایف آئی آر درج کرلیا جس کے بموجب ایک بین المذاہب شادی کا واقعہ پیش آیا۔ کل ریاستی پولیس پر تنقید کرتے ہوئے راجستھان ہائیکورٹ نے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ مبینہ طور پر ایک خاتون کو قبول اسلام اور شادی پر مجبور کیا گیا تھا۔ خاتون کے خاندان کا دعویٰ ہیکہ یہ لو جہاد کا واقعہ ہے۔ ایچ ایس او پرتاپ نگر اچل سنگھ نے کہا کہ مقدمہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور خاتون کے بھائی کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے۔ درخواست کی سماعت کے دوران عدالت کی ڈیویژن بنچ نے پولیس سے دریافت کیا تھا کہ کیا خاتون تبدیلی مذہب حلف نامہ حاصل کیا گیا ہے اور اس پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ جواب سے غیرمطمئن عدالت نے پولیس کی سرزنش کی تھی اور مقدمہ درج کرنے اور آئندہ سماعت سے پہلے رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔