نبلوس ۔ یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے آج مغربی کنارہ میں ایک فلسطینی شخص کے مکان کو منہدم کردیا جس پر ایک اسرائیلی آجر کے قتل کا الزام تھا۔ فوجی عہدیداروں کے بموجب محمد ابو الروب کے مکان کو منہدم کرنے کیلئے بلڈوزر کا استعمال کیا۔ اس کے بعد فوجیوں اور مقامی شہریوں میں جھڑپ ہوگئی جس میں ایک فلسطینی زخمی ہوا۔ الروب اور ایک اور فلسطینی شخص پر اپنے اسرائیلی آجر کے قتل کا الزام تھا۔