احمد آباد /3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گجرات نے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو گجرات فسادات میں سابق وزیر مایا کوڈنانی کو دی گئی ضمانت کو چیلنج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ کوڈنانی کو گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت دی گئی ہے، جنھیں نروڈا پاٹیا فسادات کیس میں 28 سال جیل کی سزا ہوئی ہے۔ اس فساد میں 97 افراد ہلاک ہوئے تھے۔