مایاوتی نے غریب مسلمان اعلیٰ طبقات کو بھی ریزروریشن کی وکالت کی 

لکھنؤ : ایس پی سربراہ مایاوتی نے غریب مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اعلی طبقات کے لوگوں کے لئے ریزروریشن کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ا س کا التزام کرے ۔منگل کو مایاوتی نے کھل کر کہا کہ مرکزی حکومت مسلمانوں او ردیگر اقلیتوں کے ساتھ ساتھ ان اعلی طبقات کوبھی ریزروریشن دے جو غریب ہیں۔کیو نکہ انہیں اس کی سخت ضرور ت ہے ۔مایاوتی نے ایس سی ایس ٹی ایکٹ ترمیمی بل کو لوگ سبھا میں منظور کئے جانے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسے ایوان میں بھی منظور کیا جائے گا۔

انہوں نے اس ترمیم کا کریڈٹ اپنی پارٹی بی ایس پی او راس کے کارکنوں کو دیا او رکہا کہ یہ ۲؍ اپریل کو بھارت بند کا نتیجہ ہے جس کے لئے بی ایس پی کارکنان قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے بڑے پیمانے پر اس تحریک میں حصہ لیا تھا ۔انہوں نے مذکورہ بل کے لئے ان تمام ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا جو اس کے حق میں رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس سی ایس ٹی ایکٹ ترمیمی بل منظور ہونے سے دلتوں کو راحت ملے گی ۔

مایاوتی نے کہا کہ مرکزی حکومت جب بھی اعلی طبقات کے غرباء کے ریزروریشن کیلئے کوئی اقدام کرتی ہے تو بی ایس پی سب سے پہلے اس کا خیر مقدم کرتی ہے ۔سیاسی مبصرین مایاوتی کے اس بیان کو ۲۰۱۹ء کے الیکشن کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں ۔