لکھنؤ ۔یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس پی کے باغی اور ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہ چکے سوامی پرساد موریہ نے آج پارٹی صدر مایاوتی پر بدعنوانی اور جبری وصولی کے سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وجے مالیا کی طرح صدر بی ایس پی کبھی بھی ملک سے فرار ہو سکتی ہیں۔ 22 جون کو بی ایس پی چھوڑنے والے موریہ نے آئندہ کی حکمت عملی کیلئے آج یہاں اپنے حامیوں کی کانفرنس منعقد کی ۔موریہ نے کہا کہ وصولی کی وجہ سے مایاوتی نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور کانشی رام کے اصولوں کو چکناچور کر دیا۔آبادی کے تناسب سے زیادہ اعلیٰ ذات کے لوگوں کو اسمبلی اور لوک سبھا چناؤ میں ٹکٹ دیئے گئے جبکہ پسماندہ افراد کا ٹکٹ کم کر دیا گیا۔