ماہر کمپیوٹر سیکوریٹی انکیت فادیہ کی نئی تصنیف کا رسم اجراء

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ہیکر اور ماہر کمپیوٹر سیکوریٹی مسٹر انکیتا فادیہ نے اپنی بیسویں نئی تصنیف جو ہندوستان کی پہلی ہیکنگ پر مبنی ناول The casino job کا جمعرات کو رسم اجراء عمل میں آیا ۔ انکیتا فادیہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والے مصنف ہیں اپنی ہیکنگ پر مبنی تجربات کی روشنی میں پہلی ناول کا اجراء کیا ۔ اس کتاب کے پبلیشر امیزان ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ڈیٹا ایک کرنسی کے مساوی حیثیت رکھتا ہے اور جو ، جو ممالک اپنے ہاں زیادہ ڈیٹا رکھتے ہیں وہ زیادہ طاقتور ہیں ۔ آدھار ڈیٹا کی حفاظت کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ محفوظ ہے لیکن UIDAI آپریٹرز کی جانب سے سیکوریٹی خلاف ورزیاں کی گئیں ۔ مسٹر انکیت فادیہ نے خیال ظاہر کیا کہ حکومت ڈیٹا پرائیویسی ریگولیشن کو روبہ عمل لائے تاکہ ڈیٹا کے غلط استعمال کو روکا جائے ۔ اس کے علاوہ پبلک وائی فائی غیر محفوظ ہے اور کمپیوٹر کی طرح موبائل فون ڈیٹا ہاک کیا جاتا ہے ۔ لوگ ناواقف ہیں ۔ اس کے سدباب کے لیے انٹی وائرس سافٹ ویر کی تنصیب ضروری ہے ۔۔

اردو ہال میں
آج منعقد شدنی مشاعرہ ملتوی
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : میڈیا فوکس کی جانب سے جو موضوعاتی مشاعرہ اور سمینار 18 اگست کو اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہونے والا تھا وہ سابق وزیراعظم شری اٹل بہاری واجپائی کے انتقال اور سرکاری سوگ کی بنا ملتوی کیا گیا ہے ۔ تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائیگا ۔۔