ماں کا پیار بچوں کی ذہنی نشوونما کیلئے ضروری

ماں کا پیار صرف بچوں کو خوش باش اور مطمئن ہی نہیں رکھتا بلکہ ان کی دماغی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ ماں کی موجودگی بچے کی دماغی نشوونما پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے ۔ ماں سے تعلق اور اُنسیت بچوں کی دماغی نشوونما کے مختلف مراحل میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ اگر مائیں کچھ دنوں تک نومولود بچوں سے دور ہوجائیں تو ان کی دماغی نشوونما پر منفی اثرات پڑتے ہیں جو ان کی آئندہ زندگی کیلئے خطرناک ہوسکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭
٭ علم، دولت اور عبادت پر تکبر نہ کرو۔
٭ دنیا انسان کیلئے ہے نہ کہ انسان دنیا کیلئے ۔
٭ اگر کسی کے دل میں جگہ بنانا چاہتے ہو تو اسے پورے نام سے پکارا کرو ۔
٭ غصہ بھڑکتی ہوئی آگ کی طرح ہے جو اسے پی جاتا ہے وہ یہ آگ بجھادیتا ہے اور جو نہ پی سکے وہ اس میں جل جاتا ہے ۔