ماں باپ سے جدا کئے گئے بچوںکو امریکی مسلمان اپنانے تیار

ٹمپابے (امریکہ) ۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ٹمپابے کی مسلم کمیونٹی ماں باپ سے جدا کئے گئے بچوںکو اپنانے کیلئے آگے آئی ہے۔ اس شاندار اقدام پر ٹمپابے کی اسلامی سوسائٹی کے احمد بدلر نے کہا کہ ’’ہمارا دین چھوٹوں کی حفاظت وسلامتی کا حکم دیتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہیکہ خاندانوں کو ایک دوسرے سے مربوط رکھا جائے‘‘۔ اس ضمن میں انہوں نے نبیؐ کے کئی احادیث اور تعلیمات پیش کیں۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ کمیونٹی تمام 2300 جدا کئے گئے بچوں کی انکے ماں باپ سے دوبارہ ملاپ تک میزبانی کرنے تیار ہیں یا پھر انہیں انکے خاندان سے کوئی اپنانے کیلئے آگے آئے۔ اس سلسلہ میں احمد بدلر نے واضح کیا کہ کمیونٹی نے امریکی حکومت سے کسی بھی قسم کا مالی تعاون لینے سے انکار کردیا۔