سنت کبیر نگر8نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں سنت کبیر نگر کے خلیل آباد علاقے میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ کی زد میں آکر ماں اور اس کے دو بیٹوں کی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق خلیل آباد کے کانٹگنگا گاوں باشندہ شیوشیام شرما کے مکان کی چھت پر بنے کمرے میں سجاوٹ کے لئے لگائے گئے بجلی کے قمقموں میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں کمرے میں سو رہے تین بچے شدید طور جھلس گئے ۔ ان کو بچانے کی کوشش میں کمرے کے اندر پہنچی ماں بھی آگ کی زد میں آگئی اور اس کا بھی پورا جسم جھلس گیا۔