حصار ۔ 19 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : حصار ٹاون میں پہلوان چوک کے قریب اپنے مکان کے باہر محو خواب ایک 45 سالہ خاتون اور اس کے فرزند کو ایک ایس یو وی گاڑی نے کچل دیا ۔ یہ گاڑی ان کا پڑوسی چلا رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ رانی اور اس کا 21 سالہ لڑکا ویوک اپنے مکان کے باہر محو خواب تھے کہ ایک کار ان کے اوپر سے گذر گئی جو کہ ان کا پڑوسی جسدیپ سندھو چلا رہا تھا ۔ اس حادثہ میں خاتون کے مکان کی دیوار اور دروازہ کو بھی نقصان پہنچا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کار ضبط کرلی ہے ۔۔