ماڈل و اداکارہ کا آئی پی ایس عہدیدار پر عصمت ریزی کا الزام ، ایف آئی آر درج

ممبئی۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے سینئر آئی پی ایس عہدیدار کے خلاف ماڈل و اداکارہ نے گزشتہ سال عصمت ریزی اور جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس رمیش لوکھارے نے بتایا کہ کل رات ماڈل نے ڈی آئی جی سنیل پرسکار کے خلاف شکایت کی جس کے بعد ایف آئی آر درج کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ماڈل نے 57 سالہ پرسکار پر عصمت ریزی اور جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا۔ اس معاملے کی تحقیقات خواتین کیخلاف جرائم کے شعبہ کو منتقل کردی گئی ہے۔ 25 سالہ اس ماڈل نے کہا کہ 2013ء میں پرسکار نے مبینہ طور پر دو مرتبہ عصمت ریزی کی ۔ اس ماڈل نے 2012ء میں ایک مقدمہ کے سلسلے میں پرسکار سے ملاقات کی تھی اور اس وقت وہ ایڈیشنل کمشنر پولیس (نارتھ ریجن) تھے۔