اگرتلہ ۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے سابق چیف منسٹر مانک سرکار پر اپنی تنقیدوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ آج ریاستی وزیرامور مقننہ رتن لال ناتھ نے مانک سرکار کے ارکان اسمبلی کو ان کی جانب سے قوم دشمن قرار دینے کو جائز ٹھہراتے ہوئے کہا کہ قومی ترانہ اسمبلی میں جس وقت بجایا جارہا تھا تو ان ارکان نے اس میں غیرحاضر رہے۔ وقفہ سوالات کے آج اختتام کے بعد ریاستی امورمقننہ کے وزیر نے کل کے مسئلہ کا احیاء کرتے ہوئے مانک سرکار اور ان کے ساتھیوں کو قوم دشمن قرار دینے کی مدافعت کی۔تاہم مانک سرکار نے اس مسئلہ پر ایوان کے باہر یا اندر کوئی بیان نہیں دیا۔ بسوابندھو سین نے جنہیں آج متفقہ طور پر ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا گیا ہے، الزام عائد کیا کہ مانک سرکار اور ان کی پارٹی سی پی آئی (ایم) قوم دشمن ہے۔