مانچسٹر کی مسجدوں کا خودکش بم بردارکی تدفین سے انکار

لندن ۔ 5 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کی مساجد نے سلمان عابدی کی تکفین و تدفین انجام دینے سے انکار کردیا ۔ اس خودکش بم بردار نے مانچسٹر میں ایک تفریحی پروگرام کے مقام پر جاریہ سال کے اوائل میں دھماکہ کیا تھا جس سے 22افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ 22سالہ خودکش بم بردار کی باقیات بذریعہ طیارہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کو روانہ کردی گئیں جہاں کا وہ شہری تھا ۔ تاکہ اس کی تدفین انجام دی جاسکیں ۔ روزنامہ ’’سن ‘‘ کے بموجب اس کی اسلامی طریقہ سے تجہیز و تدفین ہنوز انجام نہیں دی گئی ۔ عابدی کی پرورش برطانیہ میںہوئی تھی اور سمجھا جاتا ہے کہ اس نے شمالی افریقہ کے ایک ملک کا دورہ کیا تھا جہاں اس کے والدین مسلسل گذشتہ 6سال سے جب کہ وہ ترک وطن کر کے یہاں آئے تھے ‘ مقیم ہیں ۔ ایک اور اخبار میں اسکی تدفین کے بارے میں اطلاعات شائع ہوئیں جن کے بموجب محکمہ سراغ رسانی کے عہدیداروں نے جو اطلاعات دی تھیں ان کو مقامی پولیس نے نظرانداز کردیا تھا ۔