لندن، 28 مئی (رائٹر) امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے برطانیہ کے مانچسٹر میں ہونے والے خود کش حملے میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ مسٹر اوباما نے کل برطانیہ کے پرنس ہیری سے یہاں کے کینسنگٹن محل میں ملاقات کے دوران حملے میں ہلاکتوں پر تعزیت ظاہر کی۔اس میٹنگ کے بعد مانچسٹر حملے کے متاثرین کے لئے بارک اوباما نے گہری تعزیت ظاہر کی ۔ مانچسٹر میدان میں پیر کی رات کو ہونے والے خودکش حملے میں 22 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔
طیارہ سے چھلانگ لگانے سے قبل رکن عملہ کو کاٹنے کی کوشش
نیویارک ۔ 28مئی ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک 22سالہ شہری کو مرکزی حکومت کے الزامات کا سامناہے کیونکہ اس نے طیارہ کا دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے سے پہلے ایک فلائٹ اٹنڈنٹ کو کاٹنے کی کوشش کی تھی اور بعد میں طیارہ سے نیچے ٹارمک پر چھلانگ لگادی تھی ۔ امریکی ایئرلائنز کی پرواز 5242 نیوبرن جارہی تھی ‘ جبکہ شمالی کیرولینا کے ڈگلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یہ واقعہ پیش آیا ۔فلائٹ اٹنڈنٹ فوری اُٹھ کھڑا ہوا اور اسے واپس اپنی نشست پر چلے جانے کیلئے کہا لیکن اس نے نیچے چھلانگ لگادی ۔