حیدرآباد، 26؍ فروری (پریس نوٹ) شعبۂ فارسی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیور سٹی نے دوروزہ قومی سمینار بعنوان فارسی کی علوم و فنون و فرہنگ کے فروغ میں خواتین کا حصہ جس میں مختلف ممالک کے متعدد عظیم شخصیات تشریف لارہی ہیں ۔ ان میں ایران سے مہدی زادہ بی عیب،صدر شعبۂ فارسی ڈھاکہ یونیور سٹی بنگلہ دیش،پروفیسر عطاء اللہ، صدر شعبۂ فارسی راج شاہی یونیورسٹی بنگلہ دیش، وسفیر ثقافت ازبکستان،پروفیسر حمید اکبر اور ملک کے مختلف شہروں سے فارسی کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ صدرشعبہ فارسی پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کے بموجب افتتاحی اجلاس 27 ؍ فروری 11 بجے دن سید حامد سنٹرل لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد اسلم پرویز افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ڈائرکٹر سمینار ڈاکٹر سیّدہ عصمت جہاں خطبئہ استقبا لیہ پیش کریں گی ۔پرو فیسر آزر می دخت صفوی ،ڈائرکٹر پرشین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ کا کلیدی خطبہ ہوگا۔ڈاکٹر اودھیش رانی ممتاز محقق و ماہر دکنیات مہمان خصوصی ہوں گی جبکہ پرو فیسر کلثوم بشر ڈھاکہ یونیور سٹی بنگلہ دیش اور جناب شمس الھدیٰ شیروانی آل انڈیا ریڈیو نئی دھلی،بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کریں گے۔ کنوینر سمینار، ڈاکٹر قیصر احمد نے علم دوست حضرات و شائقین فارسی زبان سے شرکت کی درخواست کی ہے ۔