مانفریڈ ویبر کو یورپی کمیشن کے عہدہ کیلئے میرکل کی حمایت

برلن ۔25مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے یورپی پارلیمانی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر یورپی پیپلز پارٹی( ای پی پی) کے امیدوار مانفریڈ ویبر کی حمایت کی ہے۔ ای پی پی کے میونخ میں ہوئے ایک اجلاس کے موقع پر میرکل نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ یورپی کمیشن کے اگلے سربراہ ویبر ہی ہوں۔ میرکل کے بقول اس مقصد کے لیے وہ اپنی پوری کوشش کریں گی۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اور یونین کے متعدد لبرل سربراہان مملکت و حکومت نے قدامت پسند جماعت ای پی پی سے تعلق رکھنے والے ویبر کی حمایت نہیں کی۔