مانسون کے آئندہ پانچ دنوں میں حیدرآباد پہنچ جانے کی توقع

حیدرآباد 5جون (یواین آئی ) محکمہ موسمیات نے حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے تمام اضلاع میں گرج وچمک کے ساتھ ہلکی بارش اور تیز ہواوں کی وارننگ دی ہے ۔اس سے شہر کو زیادہ درجہ حرارت سے راحت نصیب ہوگی جو 40ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے ۔ مانسون سے پہلے کی بارش کچھ مایوس کن رہی اور شہر حیدرآباد میں پچھلے تین دنوں میں صرف 0.1ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ اسے 6.2ملی میٹر ہونا چاہئے تھا۔محکمہ موسمیا ت کے ڈائرکٹر وائی کے ریڈی نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ مانسون پانچ دنوں میں شہر حیدرآبادپہنچ جائے گا۔