مانسون میں تین دن کی تاخیر متوقع

نئی دہلی ،14مئی (سیاست ڈاٹ کام) موسم کی پیش قیاسی کرنے والی ایجنسی اسکائی مٹ نے اس بار مانسون کے تین دن کی تاخیر سے 4جون کو کیرالا پہنچنے کی پیش قیاسی کی ہے۔ اسکائی مٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر جتن سنگھ نے آج بتایاکہ اس بار مانسون 4جون کو کیرالا میں دستک دے سکتاہے حالانکہ اس میں دودن کا فرق بھی رکھاگیاہے ۔انہوںنے بتایاکہ اس سال مانسون کمزوررہنے کا امکان ہے اور صورتحال بہت اچھی نہیں نظر آرہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسکائی مٹ مانسون پر اپنی پرانی پیش قیاسی پر قائم ہے کہ اس سال بارش طویل مدتی اوسط کے اعتبار سے 93 فیصد ہوگی۔