مانسون معمول کے مطابق ‘ ساحلی آندھرا میں شدید بارش کا امکان

حیدرآباد 2 اگسٹ ( سیاست نیوز ) جنوب مغربی مانسون تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما پر معمول کے مطابق ہے ۔ اس کے اثر سے امکان ہے کہ ساحلی آندھرا پردیش کے علاوہ سریکا کلم ‘ وجیا نگرم اور وشاکھاپٹنم میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ انتباہ دیا ہے ۔ محکمہ نے مزید کہا کہ ہلکی سے اوسط بارش تلنگانہ میں کچھ مقاماات پر اور رائلسیما و ساحلی آندھرا میں یکا دوکا مقامات پرآئندہ پانچ دن کے دوران ہوسکتی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کرشنا ضلع میں ہوئی جبکہ تلنگانہ میں بھی کئی مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ محکمہ کے بموجب حیدرآبادو اطراف میں بارش یا گرج چمک شام یا رات کے اوقات میں ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 33 ڈگری اور اقل ترین 22 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔