جلپائی گڑی(مغربی بنگال) ۔31جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ضلع جلپائی گڑی کے مال بازار میں تقریباً 100دکانیں آج علی الصبح آتشزدگی کی وجہ سے راکھ کا ڈھیر ہوگئی ۔ فائربریگیڈ کے عہدیداروں اور پولیس کے بموجب تاہم کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔ 5 فائر ٹنڈرس طلب کئے گئے تھے جنہیں آگ پر قابو پانے کیلئے تین گھنٹے سے زیادہ وقت درکار ہوا ۔ آتشزدگی کی وجہ ہنوز معلوم نہیں ہوسکی ۔ تخمینہ کے بموجب ایک کروڑ روپئے کا مالی نقصان ہوا ہے ۔ کولکتہ کے گنجان تجارتی مراکز میں آگ بجھانا ایک مشکل کام ہوتا ہے تاہم جلپائی گڑی میں بھی فائر بریگیڈ کو ایسا ہی محسوس ہوا ۔