باماکو۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تین فوجی آج وسطی مالی میں ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کان میں دھماکہ ہوا۔ یہ فوجی مشتبہ جہادی تنظیموں کی تلاش میں تھے۔ فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کی تلاش میں مالی کی فوج ’’باما‘‘ کے تین فوجی ایک کان دھماکہ میں ہلاک ہوگئے۔ فوج برکنافاسو کی سرحد پر دہشت گردوں کی تلاش کررہی ہے۔ تین فوجی ہلاک ہوگئے اور دیگر تین زخمی ہیں۔ 21 ڈسمبر کو فوج نے وسیع جنوب مغربی افریقی ملک نے اعلان کیا تھا کہ دولت اسلامیہ کے پانچ مسلح انتہاء پسند ہلاک کردیئے گئے اور ایک فوجی آج وسطی مالی میں نیون میں ہلاک کردیا گیا۔ اس پر نیون کے وسط میں حملہ کیا گیا تھا ۔ مارچ اور اپریل 2012ء میں القاعدہ کے جہادی گروپس نے مالی کے شمالی اور وسطی علاقہ پر قبضہ کرلیا تھا۔