مالی کی رسٹورنٹ پر حملہ ‘ بشمول تین یوروپی 5ہلاک

بماکو۔7مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مالی کے دارالحکومت میں آج ایک مصرف رسٹورنٹ میں تین یوروپی اور دو مقامی افراد کو گولی مار دی گئی ۔ سیکیورٹی ذرائع نے اس واقعہ کو دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے ۔ مقام واردات پر موجود اے ایف پی کے ایک نامہ نگار اور پولیس کے مطابق مماکو میں بیرون تارکین وطن کیلئے مصروف اس علاقہ کی لائیراس ہوٹل میں نصف شب کے بعد کم سے کم ایک بندوق بردار داخل ہوا تھا اور فائرنگ شروع کردی ۔

پولیس نے کہا کہ ’’ یہ دہشت گرد حملہ تھا ‘ اگرچہ ہم تفصیلات کا انتظار کررہے ہیں ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں بلجیم اور فرانس کے ایک ایک شہری کے علاوہ دو مقامی افراد بھی شامل ہیں ‘‘ ۔ بماکو کے گیبرئیل ٹور ہاسپٹل کے ذرائع نے کہا کہ تیسرا یوروپی شخص جس کی قومیت فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ہے ۔ اسپتال پہنچنے کے بعد زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ اس حملہ میں دیگر 8افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

ہنگامی ٹیم نے بماکو کے ہپوڈروم ضلع کی اس رسٹورنٹ سے فرانسیسی شہری کی نعش کو منتقل کردیا ہے ۔ حملے کے چند لمحوں بعد ایک پولیس عہدیدار ‘ ایک گھر کے چوکیدار کی نعش سڑک پر پڑی دیکھی گئی جس سے کچھ دور بلجیم کے شہری کی نعش دستیاب ہوئی ۔ درجنوں پولیس افسران نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا لیکن حملے کے چند عینی انتقامی کارروائی کے خوف سے ابتداء میں کچھ کہنے سے انکار کررہے تھے ۔ اس دوران بماکو میں فرانیسی سفارتخانہ نے اس شہر میں مقیم اپنے تمام شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں محتاط و چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ مالی کا ایک بڑا شمالی صحرائی علاقہ نسلی مخاصمت اور اسلامی تخریب کاری سے متاثر ہے اور 2012ء میںہوئی بغاوت کے بعد سے استحکام بحال کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہے ۔

نائیجیریا میں تین دھماکے
47 ہلاک، 50 زخمی
مائیدوگری۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر مائیدوگری میں آج تین بم دھماکہ بشمول ایک خاتون خودکش حملہ ہوا جس میں 47 افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 50 بتائی گئی ہے۔ یہ دھماکے دو پرہجوم مارکٹس اور ایک مصروف بس اسٹیشن پر ہوئے۔