مالی میں ہوٹل پر حملہ، ایک ہلاک

بماکو، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مالی کے باندیاگارا میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہوٹل پر حملہ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا اور کم از کم دو دیگر زخمی کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق پانچ افراد گزشتہ رات 9:30 بجے پیدل ہوٹل لافلاز کے گیٹ پر آئے اور اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس واقعہ میں ہوٹل کے دروازے پر تعینات ایک فوجی اور دو ملازمین کو گولی لگی۔ بعد میں زخمی فوجی کی موت ہو گئی۔