بماکو۔26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)وسطی مالی میں ایک مسافر گاڑی کے بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے اس میں سوار 26فراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔فوج کے ترجمان کرنل ڈائرین کون نے بتایا کہ کل ایک مسافر گاڑی ملک کی برکینا فاسو سے متصل شورش زدہ سرحد سے گزر رہی تھی اسی وقت بارودی سرنگ میں دھماکہ ہوگیا۔بونی گاؤں کے قریب،اس دھماکے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے ۔