مالی سال 2016-17 میں ملک کی 48 سیاسی جماعتوں کو 321.03 کروڑ کی آمدنی

16 پارٹیوں سے حسابات کی عدم وصولی ، 15 پارٹیوں کے اخراجات میں اضافہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اے ڈی آر کے مطابق ملک کی 32 علاقائی پارٹیوں کو 2016-17 مالی سال میں 321.03 کروڑ کی آمدنی ہوئی ہے جملہ 48 علاقائی پارٹیاں ہیں جن میں سے 16 پارٹیوں نے تاحال اپنے حساب کتاب داخل نہیں کئے ہیں جن میں عام آدمی پارٹی ، آرجے ڈی ، جموں کشمیر نیشنل کانفرنس اور دیگر پارٹیاں ہیں حالانکہ اے ڈی آر نے سال گزشتہ حساب کتاب جمع کرنے کے لیے یکم نومبر آخری تاریخ مقرر کیا تھا اور اس وقت کے اندر صرف 12 پارٹیوں نے ہی اپنے حساب کتاب پیش کئے ہیں جب کہ 17 پارٹیوں نے اصول و قواعد کے مطابق اخراجات کیے ہیں تو 15 پارٹیوں نے قانونی حدود سے بڑھ کر اخراجات کیے ہیں ۔ 32 علاقائی پارٹیوں کے اخراجات 435.48 کروڑ روپئے ہے ۔ جو کہ ان کی آمدنی سے 114.45 کروڑ زائد اخراجات بتائے گئے ہیں ۔ سب سے زیادہ آمدنی والی علاقائی پارٹیوں میں پہلے نمبر پر سماج وادی پارٹی 82.76 کروڑ ، دوسرے نمبر پر تلگو دیشم پارٹی 72.92 کروڑ تو تیسرے نمبر پر اے آئی ڈی ایم کے 48.88 کروڑ آمدنی رکھتے ہیں اور ان تینوں پارٹیوں کی آمدنی 204.56 کروڑ کا تناسب 63.72 فیصد ہے جب کہ آمدنی سے بڑھ کر خرچ کرنے والی پارٹیوں میں سماج وادی پارٹی سب سے آگے اپنی آمدنی 82.76 سے بڑھ کر 147.1 کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں تو تلگو دیشم پارٹی نے 79.92 کروڑ میں سے صرف 24.34 کروڑ ہی خرچ کرتے ہوئے 48.58 کروڑ کی بچت کی ہے اور اے آئی ڈی ایم کے نے بھی آمدنی سے بڑھ کر 86.77 کروڑ خرچ کئے ہیں صرف اور صرف 50 لاکھ روپئے خرچ کرنے والی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین پارٹی نے سب سے کم خرچ کرنے والی پارٹیوں میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔ دونوں تلگو ریاستوں کی علاقائی پارٹیوں کی آمدنی و اخراجات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں ۔۔