ممبئی۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) بمبئی ہائی کورٹ نے لیفٹننٹ کرنل پرساد سریکانت پروہت کی جانب سے داخل کردہ ایک عرضداشت کو منظور کرلیا جو 2008ء میں مالیگائوں بم دھماکوں کا ملزم ہے، جس میں ہائی کورٹ اور خصوصی ٹرائل کورٹ کے قبل ازیں کئے گئے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے، جنہوں نے اس کیس سے پروہت کو بری کرنے سے انکار کردیا تھا۔ 18 دسمبر 2017ء کو ہائی کورٹ نے سرکاری تحدیدات کو کالعدم کرنے سے انکار کردیا تھا جس نے بم دھماکہ کیس میں پروہت کے خلاف مقدمہ جاری رکھنے کی اجازت دی تھی جبکہ قبل ازیں ایک خصوصی این ٹی اے کورٹ نے بھی پروہت کی اس عرضداشت کو مسترد کریا تھا۔