پاناجی ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے 2008ء مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں خصوصی وکیل سرکار روہنی سالین کے الزامات کو بکواس قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ این ڈی اے حکومت کے آنے کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے انہیں ہدایت دی گئی تھی کہ وہ دھماکہ کیس کے ملزمین کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں۔ مختارعباس نقوی نے کہا کہ ان کے یہ الزامات نریندر مودی حکومت کے خلاف ایک سازش کا حصہ ہیں۔ اس کیس میں جو لوگ شامل ہیں انہیں ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ بے گناہوں کو سزاء نہیں دی جائے گی۔ مرکزی مملکتی وزیر پارلیمانی امور نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے کسی ایجنسی کو دہشت گرد دھماکوں کے ملزمین کے ساتھ نرمی برتنے کی ہدایت نہیں دی ہے۔