مالیگاؤں دھماکہ مقدمہ شناخت میں غلطی کا ادعاء مسترد

ممبئی ۔ 31 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی عدالت نے 2008 ء مالیگاؤں دھماکہ مقدمہ کے ملزم کی درخواست مسترد کردی جس نے کہا کہ غلط شناخت کی وجہ سے اسے گرفتار کیا گیا ہے ۔ دیانند پانڈے نے اپنی درخواست میں کہا کہ اس کا نام سدھارکر دیویدی ہے اور شناخت میں غلطی سے اسے گرفتار کیا گیا۔ این آئی اے خصوصی عدالت نے پانڈے کی درخواست مسترد کردی ۔ اسپیشل پراسیکیوٹر اویناش راسل نے کہا کہ پانڈے نے گرفتاری کے فارم پر دستخط کے وقت کوئی اعتراض نہیں کیا۔ مجسٹریٹ کے روبرو پیشی پر بھی وہ خاموش تھا۔ چنانچہ جج ایس ڈی ٹکالے نے پانڈے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ 29 ستمبر 2008 ء کو مالیگاؤں میں ہوئے بم دھماکہ میں 6 افراد ہلاک اور تقریباً 100 زخمی ہوئے تھے۔