ممبئی ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ہائیکورٹ نے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں جلد سماعت سے انکار کردیا۔ 2008ء کے بم دھماکہ کیس میں ماخوذ کرنل پروہت اور سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے تحت کی عدالت کی کارروائی پر حکم التواء دینے اور ان کی اپیلوں پر جلد سماعت کرنے کی درخواست کی تھی جس کو ممبئی ہائیکورٹ نے مسترد کردیا۔ جمعیتہ العلماء کے صدر ارشد مدنی نے متاثرین کی جانب سے نمائندگی کی اور ان کی درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرلیا گیا۔ ممبئی ہائیکورٹ نے کرنل پروہت کی بھی درخواست کو مسترد کردیا۔