نئی دہلی ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج کہا کہ پریشانیوں میں گھرے بزنسمین وجئے مالیا کی ایرپورٹ پر حراست کیلئے ان کے خلاف جاری پہلا لک آوٹ سرکولر قانون کے اعتبار سے کارکرد نہیں تھا اور اس نے تصحیح درکار تھی کیونکہ اس وقت ان کے خلاف کوئی وارنٹ نہیں تھا۔ ایجنسی نے اپنا موقف دہرایا کہ 24 نومبر 2015ء کو مالیا کو گرفتار کرنے کی کوئی بنیاد نہیں تھی جبکہ وہ لندن سے واپس ہوئے۔ تب 16 اکٹوبر 2015ء کو ان کی حراست کیلئے جاری کردہ لک آؤٹ سرکولر کی اساس پر کارروائی نہیں کی جاسکتی تھی۔ ذرائع نے کہا کہ فرسٹ سرکولر میں ترمیم درکار تھی کیونکہ مالیا ایجنسی سے تعاون کررہے تھے ، ثبوت ہنوز اکھٹا کیا جارہا تھا۔ وہ ایم پی تھے اور ان کے خلاف کوئی وارنٹ نہیں تھا۔